غیرقانونی کال سینٹروں پر چھاپے ،23افراد گرفتار کر لئے گئے

غیرقانونی کال سینٹروں پر چھاپے ،23افراد گرفتار کر لئے گئے

فیصل آباد سے 19،ملتان سے 4زیر حراست،1اداروں کیخلاف گفتگو پر گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 24 ملز م گرفتار کرلیے ، حکومتی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، سوسان روڈ فیصل آباد پر غیر قانونی کال سینٹر سے 3 افراد حراست میں لے کر لیپ ٹاپس اور موبائل فونز سے غیر ملکی شہریوں کا ڈیٹا برآمد کرلیا گیا،فیصل آباد میں قائم کال سینٹر میں غیر ملکی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے دھوکہ دہی میں ملوث 16 ملزم پکڑ لئے گئے ،ملتان میں آن لائن خرید و فروخت کے فراڈ اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے رقم ہتھیانے والے 4 ملزموں کوگرفتار کر لیا گیا ، خاتون کی ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...