شہر میں وارداتیں نہ رکیں، چور ، ڈاکو لاکھوں لے اڑے

شہر میں وارداتیں نہ رکیں، چور ، ڈاکو لاکھوں لے اڑے

راوی روڈ ، شہری سے 5لاکھ ، لوئر مال میں پونے 5لاکھ لوٹ لیاگیا لٹن روڈ ، ساندہ ، ہڈیارہ ، مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں وارداتیں نہ رک سکیں ، شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں اشرف سے 5لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں رومیل سے 4لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں جہانگیر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں سفیر سے 3لاکھ55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کاہنہ کے علاقے میں ارشاد سے 20 ہزار روپے ، چوہنگ کے علاقے میں راحیل سے 10 ہزار روپے ، لٹن روڈ سے نواز، ساندہ سے ساجد ، ہڈیارہ سے ثاقب اور مصری شاہ سے مرتضی کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...