بچوں کی معمولی لڑائی ، میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بچوں کی معمولی لڑائی ، میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ریحانہ کوثر کے شو ہر کے بھائیوں نے گھر پر دھاوا بو ل دیا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بچوں کی معمولی لڑائی کی رنجش میں میاں بیوی کو قابو کرکے بچوں سمیت بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ریحانہ کوثر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کی معمولی رنجش کی بنا پر اس کے شوہر کے بھائیوں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود دونوں میاں بیوی اور بچوں کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جانے لگیں۔ جبکہ ڈنڈوں کے وار کرتے ہوئے اس کے بازو اور مختلف حصوں کی ہڈیاں بھی توڑ دی گئیں۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...