قابلِ اعتراض ویڈیو بنانے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث دو ملزم گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )لاہور زون نے سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہری کو نشہ آور مشروب پلا کر قابلِ اعتراض ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے سمیت کم عمر بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد تیار کرنے والے دو ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزموں کے قبضے سے تین موبائل فون اور دو سمیں برآمد کر لی گئی ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی ہدایت پر پہلی کارروائی میں عارف والا کے گاؤں چک شفیع کا ملزم کاشف علی ولد شوکت علی گرفتار کیا گیا۔ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم حسام شاہد ولد شاہد سلیم، ساکن چک نمبر 34/2L، اوکاڑہ کوبھی گرفتار کر لیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments