کاہنہ :ملزم نے بیوی ،کمسن بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

کاہنہ :ملزم نے بیوی ،کمسن بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

ماں ،بیٹا زخمی ، ہسپتال داخل ، ملزم شریک ملزمہ بیٹی سمیت گرفتار

لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)کاہنہ میں ملزم نے گھریلو تنازع پر بیوی اورڈیڑھ سالہ بیٹے پر تیزاب پھینک دیا،دونوں جھلس گئے ،پولیس نے ملزم کو شریک ملزمہ بیٹی سمیت فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ 5 نمبر سٹاپ بڑا صواگلی نمبر8 کے رہائشی انصاف علی نے دوشادیاں کر رکھی تھیں اور اس کی پہلی بیوی نائلہ شوہر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے ناراض ہوکر الگ رہ رہی تھی ، گزشتہ روزنائلہ فیکٹری سے گھر آئی تواسی اثنا میں انصاف علی اپنی 21 سالہ بیٹی صبا کے  ساتھ موٹرسائیکل پر آگیا اورآتے ہی نائلہ اورڈیڑھ سالہ بیٹے فریداللہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے ماں بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے ،ملزم شریک ملزمہ سمیت موقع سے فرار ہو گیا،زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کاہنہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم انصاف علی کو شریک ملزمہ بیٹی سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...