شہر میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔لاری اڈہ کے علاقے میں 70 سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا جسکی شناخت شیخ صفدر کے نام سے ہوئی جو حافظ آباد کا رہائشی تھا۔
بھاٹی گیٹ میں دربار پیر مکی کے سامنے میٹرو برج کے نیچے سے 80 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر گداگر معلوم ہوتی ہے جبکہ چوکی نیاز بیگ کے علاقے مریدوال چوک سے 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments