متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے ڈیفنس ،شفیق آباد ، مانگا منڈی میں بھی راہگیروں کو لوٹ لیا شاہدرہ سے ارشد ، سرور روڈ سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں بابر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل،شفیق آباد میں اختر سے 2لاکھ روپے اور موبائل ، مانگا منڈی میں ناصر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ، سمن آباد میں وسیم سے 2لاکھ 50ہزار روپے اورموبائل چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے شاہدرہ سے ارشد اور سرور روڈ سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments