لاہور:کار کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار فوڈ ڈلیوری بوائے جاں بحق

لاہور:کار کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار فوڈ ڈلیوری بوائے جاں بحق

محمد شہزاد کو شوکت خانم ہسپتال کے قریب حادثہ پیش آیا، 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ نواب ٹاؤن میں کار کی ٹکر سے فوڈ ڈلیوری بوائے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے 2 ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب رِنگ روڈ چوک سے ایکسپو سینٹر کی طرف جانے والی سڑک پرتیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار فوڈ ڈلیوری بوائے محمد شہزاد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعدازاں جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے  کار کو ٹریس کر کے سوار 2 ملزموں ریحان اور اذان کو گرفتار کر لیا اور کار قبضہ میں لے لی،متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...