30 سے زائد جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات و شراب برآمد

30 سے زائد جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات و شراب برآمد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 30 سے زائد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں سمیت 30 سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو سے زائد چرس، 20 کلو بھنگ، ایک کلو سے زائد ہیروئن اور 310 لٹر شراب برآمد کر لی۔ گرفتار ملزموں کی شناخت عمران، صفدر، مقصود، سعید، جاوید اور عابد وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے اشتہاری ملزموں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 16 ملزموں کو بھی گرفتار کیا۔ گرفتار اشتہاری ملزموں میں عبدالحفیظ، اعظم، جاوید، سلیم، اصغر، رجب اور ارباب شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...