باپ نے اپنی ہی 11 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 باپ نے اپنی ہی 11 سالہ بیٹی کو  مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لکسیاں میں مبینہ طور پر باپ نے اپنی ہی 11 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقے کوٹ ناجہ میں باپ بیٹی کے مقدس رشتے کو پامال کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔۔

، جہاں مبینہ طور پر باپ نے اپنی بیٹی کو مختلف اوقات میں دو مرتبہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر ماں سمیت ماموں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا۔ تھانہ لکسیاں پولیس نے والدہ صفیہ بی بی کی مدعیت میں ملزم محمد اسلم کے خلاف مقدمہ نمبر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ اور قانونی کارروائی کے لیے اسے آر ایچ سی مڈھ رانجھا بھجوا دیا گیا ہے تفتیشی عمل میں معاونت کے لیے خاتون پولیس افسر اریج زہرہ کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...