اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو مخالف امیدوار سپیکر منتخب

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو مخالف امیدوار سپیکر منتخب

سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کے اتحادی متان کہانا کو 66 ووٹ ملے عرب جماعتوں نے کہانا کی حمایت کی،سپیکر کا انتخاب اہم پیش رفت قرار

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کے مخالف سیاسی دھڑے سے تعلق رکھنے والے متان کہانا کو نیا سپیکر منتخب کرلیا۔ 120 رکنی پارلیمنٹ میں انہیں 66 ووٹ ملے جبکہ نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کے امیدوار اوفیر کاٹز 52 ووٹ حاصل کرسکے ۔ متان کہانا سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کے اتحادی ہیں، جنہیں آئندہ ماہ تک نئی حکومت تشکیل دینی ہے ۔ اسپیکر کا انتخاب نیتن یاہو کے طویل سیاسی اثرورسوخ کو کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے ۔ اکتوبر کے انتخابات میں کسی بھی دھڑے کو اکثریت نہیں ملی تھی۔ عرب اکثریتی دو جماعتوں نے بھی کہانا کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نسل، مذہب اور جنس سے بالاتر ہوکر تمام ارکان کی نمائندگی کریں گے ۔دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے بدھ کو نئے سپیکر متان کہانا کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا، متنازعہ قانون سازی واپس لینے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ مجوزہ اقدامات میں عدلیہ کی آزادی محدود کرنے والی اصلاحات واپس لینا بھی شامل ہے ۔ پارلیمنٹ میں عدلیہ اور میڈیا پر سیاسی اثرورسوخ بڑھانے والے قوانین ختم کرنے کی تجاویز پر ابتدائی ووٹنگ متوقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...