پاکستان ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے :ہیسن

پاکستان ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے :ہیسن

معیاری پچز سے بیرون ملک بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد ملتی ہے ،قومی کوچ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچز کی تیاری، ٹیم کی کارکردگی اور کھلاڑیوں کی فارم پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ راولپنڈی کی وکٹ کو گرین ٹاپ نہیں کہہ سکتے کیونکہ دنیا بھر میں ایسی پچز پر کرکٹ کھیلی جاتی ہے جہاں قسمت کے بجائے کھلاڑی کی صلاحیت کا امتحان ہوتا ہے اور ایسی معیاری پچز کی بدولت کھلاڑیوں کو بیرون ملک بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فرسٹ کلاس نظام کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام جاری ہے جس کے تحت اب ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکابورا ٹرف بالز اور پچز پر زیادہ گھاس استعمال کی جا رہی ہے ۔ بابر اعظم سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط تقریباً پچاس ہے اس لیے ہم ان کی فارم پر بالکل پریشان نہیں ہیں، اور آخر ہر پریس کانفرنس میں بابر اعظم سے متعلق ایک ہی سوال کیوں دہرایا جاتا ہے ، پاکستان ٹیم اس وقت مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ، اگرچہ بیٹنگ کے دوران کچھ لمحات مشکل رہے تاہم کھلاڑیوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔ہیسن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہماری ٹیم میں اس وقت بہت سے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جن کا یہ پہلا یا دوسرا ٹیسٹ میچ ہے جسے وہ ٹیم اور ان نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے ایک بہت ہی مثبت اور شاندار علامت سمجھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...