ہر میچ میں ٹیم کیلئے بہتر کی کوشش کرتے ہیں:عباس ، رضا
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور رضااللہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے کنڈیشنز کو سمجھنا اور باؤلنگ میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے ۔۔۔
، وہ ہر میچ میں ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں محمد عباس نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں طویل سپیلز کرنے سے انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں کفایتی باؤلنگ کرنے کی مہارت حاصل ہوئی۔رضااللہ نے کہا کہ میچ سے قبل محمد عباس اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے انہیں ایک ہی قسم کی سوئنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد ان کا جشن منانے کا انداز اپنے بھائی کے لیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی کنڈیشنز میں مؤثر باؤلنگ کرنے والا باؤلر بننا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments