دوسراٹیسٹ:پاکستان کی گرفت مضبوط،فتح کیلئے 7وکٹیں درکار

دوسراٹیسٹ:پاکستان کی گرفت مضبوط،فتح کیلئے 7وکٹیں درکار

سری لنکا کے 22اوورز کے مختصر کھیل میں دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 74رنز ،اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 153رنز کی ضرورت پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 325رنز بنائے تھے ،لاہیرو کمارا کی 95رنز کے عوض 5شاندار وکٹیں

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز انتہائی سنسنی خیز اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں سری لنکا نے 22 اوورز کے مختصر کھیل میں اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 153 رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو تاریخی فتح حاصل کرنے کے لیے اب صرف 7 وکٹیں درکار ہیں، اور دوسرے دن کے اختتام پر دھاناجیا ڈی سلوا 24 رنز اور پسندو سوریا بندارا 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ سری لنکن بیٹنگ لائن کے نمایاں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کمندو مینڈس 16 رنز، لاہیرو اودارا 7 رنز اور ڈینش چندی مل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی جانب سے ثاقب خان، رضا اللہ اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 325 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کے خلاف 227 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کی جس میں غازی غوری 54 رنز، اذان اویس 47 رنز، محمد طیب عارف 46 رنز، رضا اللہ 42 رنز، ثاقب خان 37 رنز، سعود شکیل 24 رنز، سلمان علی آغا 21 رنز، عامر جمال 12 رنز، بابر اعظم 8 رنز، محمد طحہ 8 رنز اور محمد عباس 2 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سری لنکا کی طرف سے لاہیرو کمارا نے 95 رنز کے عوض 5 شاندار وکٹیں حاصل کیں اور اسیتھا فرنینڈو نے 3 جبکہ ملن رتنائیکے اور پربتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، یاد رہے کہ میچ کے آغاز میں سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان یہ معرکہ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...