تاج باغ : کار کی ٹکر ، گلی میں کھیلتا 2 سالہ بچہ جاں بحق

تاج باغ : کار کی ٹکر ، گلی میں کھیلتا 2 سالہ بچہ جاں بحق

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پکڑ لیا، گاڑی بلیک لسٹ کرنیکا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے تاج باغ میں گاڑی نے تیزرفتار کار نے گلی میں کھیلتے 2 سالہ بچے کو روند کر جان لے لی۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں واقعہ کے مناظر محفوظ ہونے کی اطلاع ہے ۔دو سالہ وسیق اپنے کزن کے ساتھ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران ایک تیزرفتار کار وسیق پر چڑھ دوڑی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ تھانہ غازی آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور احمد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے میں ملوث گاڑی کو بلیک لسٹ کروانے کیلئے ڈی ایس پی مغلپورہ کو احکامات جاری کیے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...