پشاور : شادیوں میں ہوائی فائرنگ، 6 دولہوں سمیت 13 گرفتار

پشاور : شادیوں میں ہوائی فائرنگ، 6 دولہوں سمیت 13 گرفتار

اسلحہ برآمد،گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے ،پولیس حکام

پشاور (این این آئی)پشاور میں شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 د ولہوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق کارروا ئیاں یکہ توت، فقیر آباد، چمکنی، آڑمڑ، تہکال اور بڈھ بیر سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے  سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، شہر ی شادی بیاہ کی تقریبات کو ہوائی فائرنگ سے پاک رکھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...