لالہ موسیٰ : گاڑی کی ٹکر میاں بیوی جاں بحق
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا) لالہ موسیٰ کے تھانہ دولت نگر کی حدود میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق تھانہ دولت نگر کے علاقہ چیچیاں شمس کے نزدیک لینڈ کروزر فتح پور سے لوراں کی جانب جا رہی تھی کہ اس دوران مذکورہ گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل تھی، سر پر گہری اور کھلی چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے ،حادثے میں ملوث گاڑی موقع سے فرار ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام عباس ولدحاجی محمد ،صفیہ بی بی زوجہ غلام عباس کے ناموں سے ہوئی ہے جومیاں بیوی تھے اور گجرات سے بھنگرانوالہ جارہے تھے ، ریسکیو ٹیم نے دونوں میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔تھانہ دولت نگر پولیس نے متوفی غلام عباس کے بھائی غلام صغیر ولدحاجی محمدکی مدعیت میں نامعلوم گاڑی کے ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments