گارڈن ٹاؤن میں بھتیجے کیخلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں رشتہ کے تنازع پر دوہرے قتل پرپولیس نے مقتولہ لائبہ کے والد ظہور کی درخواست پر نامزد ملزم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ظہور اپنے کام پر گلبرگ موجود تھا، دوروزقبل ظہور کے پاس عرفان اور سرور آئے جنہوں نے رقم لینی تھی۔ ظہور رقم دینے گھر گارڈن ٹاؤن جیون ہانہ آ گیا۔ اس دوران بھتیجے جاوید نے گھر میں گھس کر سیدھے فائر کیے۔ فائرنگ سے لائبہ، آسیہ اور عرفان شدید زخمی ہوگئے، لائبہ موقع پر جبکہ عرفان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ زخمی آسیہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاجن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس تاحال ملزم جاوید کو گرفتار نہیں کرسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments