لیاقت عباس بھٹی قتل کیس ،3ملزم گرفتار ،گاڑیاں برآمد
ملزم مقتول کے ذاتی محافظ ، چند روز قبل سابق وزیر کو گلا گھونٹ کو قتل کر دیا تھا
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )حافظ آبادپولیس نے سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کے قتل کے مقدمہ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈی پی او فوادا حمد کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزموں سے مسروقہ لینڈ کروزر V8 اور پراڈو ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔ ملزم (صفحہ7بقیہ نمبر33) سابق وفاقی وزیر کو قتل کرنے کے بعد خیبر پختونخوا فرار ہو گئے تھے ۔ اور مسروقہ سامان بیچ کر بیرون ملک فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔آرپی او نے بتایا کہ گرفتار ملزم مقتول کے ذاتی محافظ ہیں۔ ملزمان نے چند روز قبل سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔قتل کے بعد پولیس نے مقتول کے بھتیجے اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی کی مدعیت میں 4نامزد ملزمان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ نامزد ملزموں میں لیاقت عباس بھٹی کے 4 سکیورٹی گارڈز شامل تھے ۔آر پی او خرم شہزاد وڑائچ نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او فواد احمد کی سربراہی میں پولیس کی 3سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments