گھر پر قبضے کی کوشش، اہلخانہ پر تشدد، نقدی اور سامان چوری
ایڈن گارڈن میں مسلح ملزموں نے اویس کے گھردھاوابولا،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ایڈن گارڈن میں مسلح ملزموں نے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور نقدی سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اویس نامی شہری اپنے ملازمین اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوگئے اور قبضے کی نیت سے اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اس دوران ملزم گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments