آرایل این جی کی نئی قیمت مقرر، سوئی ناردرن کیلئے سستی، سدرن کیلئے مہنگی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل 2025 کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 4.08 فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ سوئی سدرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو 1.06 فیصد کمی کی گئی ہے ۔

سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 52 سینٹ تک مہنگی کرنے کے بعد فی ایم ایم بی ٹی یو کی نئی قیمت 12.58 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13 سینٹ تک سستی کر دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 12.59 ڈالر ہو گی ۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہو گا، اعلامیے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اور یو ایف جی میں کمی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں