سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 06ڈالر کے اضافے سے 3224ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں