الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کے بنیادی ٹیرف میں بڑی کمی کردی گئی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقررکر دیا گیا۔

الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کے لئے 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، چارجنگ سٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 45 روپے 55 پیسے سے کم کرکے 23 روپے 57 پیسے کر دیا گیا۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر کے فیصلہ جاری کردیا، وفاق نے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی، درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں