Roznama Dunya: پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں: میر حمزہ

پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں: میر حمزہ

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے تسلسل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، پرفارمنس بہتر کرتے کرتے ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے کافی وقت لگ گیا۔

انہوں نے دورہ آسٹریلیا کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باؤلنگ کر کے بہت اچھا لگا، شاہین آفریدی نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ میلبرن میں شاہین آفریدی نے میچ کے آغاز میں ہی دو وکٹیں حاصل کر لیں تو میں بھی وکٹیں لینے کے بارے میں سوچ رہا تھا اور پھر میں نے بھی ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کر لیں لیکن بدقسمتی سے ہم وہ ٹیسٹ نہ جیت سکے۔

میر حمزہ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں ہمیں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوئی اگر وہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، دورہ آسٹریلیا کے لئے ہم نے سخت محنت کی تھی، مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بہت زیادہ فائدہ رہا ہے، اس سیزن میں میچز زیادہ ہیں لہٰذا ہمیں اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں