پی ایس ایل 10: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عدم دستیاب
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کے مطابق شین واٹسن ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پی ایس ایل 10 میں دستیاب نہیں ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شین واٹسن پہلے سے اپنے طویل المدتی معاہدوں کی وجہ سے ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہم پی ایس ایل 10 میں شین واٹسن کو مس کریں گے، ان کا کھلاڑی اور پھر ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا کردار رہا ہے۔
ندیم عمر نے مزید کہا ہے کہ ہم مستقبل میں ان کی مصروفیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔