چشتیاں : بجلی کے بل کا تنازع ، نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی
چشتیاں : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر چشتیاں میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔
افسوس ناک واقعہ بھٹہ کالونی میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں کے درمیان بجلی کے بل پر بحث و تکرار شدت اختیار کر گئی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر چھوٹے بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
ریسکیوحکام کے مطابق نوجوان کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ، بڑے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر رات کو اس کے کمرے کی بجلی کاٹ دی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں حالات بہتر نہ ہونے پر بہاولپورریفر کر دیا گیا تاہم نوجوان بہاولپور پہنچ کر جان کی بازی ہارگیا۔