خاتون کی ہلاکت، عدالت کا ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کی کاپی سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے۔
واضح رہے کہ 4 جولائی کو پولیس فائرنگ سے کیٹی بندر کی خاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوئی تھی، جاں بحق اور زخمی خواتین کراچی سے واپس گاؤں جارہی تھیں۔
جاں بحق خاتون کے بیٹے نے سندھ ہائیکورٹ میں پولیس اہلکاروں کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔