سرائے عالمگیر: 5 سالہ بچی کے قتل کا کیس: ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق
سرائے عالمگیر: (دنیا نیوز) سرائے عالمگیر میں 5 سالہ بچی کے قتل کا کیس، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچی کے چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے، کیس میں 5 مشتبہ افراد کے پولی گرافک اور 3 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے بھجوائے گئے، فائنل رپورٹ آنے کے بعد ملزم اور محرکات کا حتمی تعین ہو سکے گا۔
مقتولہ کے والد جنید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے، بچی کے لاپتہ ہونے کے دوسرے روز بوری بند لاش ملی تھی۔