الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے جلدانعقاد کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے جلدازجلد انعقاد کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کی معیاد 27جنوری 2019 کو مکمل ہوئی، کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مکمل ہو چکا، مختلف مقدمات کی وجہ سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کے لوکل کونسلز کی حلقہ بندی گزشتہ برس ستمبر میں مکمل کر لی تھی، الیکشن کمیشن کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخاب کا شیڈول بھی مورخہ 19اکتوبر 2023 کو جاری کیا گیا۔
ذرائع نے مزیدبتایا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے دورٹ پٹیشنز میں 30اکتوبر کوالیکشن شیڈول پرحکم امتناعی دے دیا جو ابھی تک برقرار ہے، اس سلسلے میں آخری سماعت 25جولائی 2024 کو مقرر تھی ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کوئٹہ انتخابات کیس کی فوری سماعت کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔