دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کرینگے: مراد علی شاہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی وزیرستان میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان حساس ترین حالات سے گزر رہا ہے، اس وقت قوم کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، اگر ہم متحد رہیں گے تو دشمن کو چھپنے تک کی جگہ نصیب نہ ہوگی، ہمارے جوانوں نے ملک کی بقاء و استحکام کے لئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلند درجات کے لئے بھی دعا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں