سانحہ نومئی مقدمات: یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری ضمانت پرسماعت ملتوی

لاہور: (دنیانیوز) سانحہ نو مئی ،جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے دو مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل برھان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل برھان معظم ملک راستے بند ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ، دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔

عدالت نے وکیل کو ضمانتوں کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

یاسمین راشد نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ، مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں