سیکرٹری جنرل نیٹو کا ایرانی میزائلوں سے متعلق اسرائیلی دعوے کی تصدیق سے انکار

برسلز: (دنیا نیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اتحاد اس دعوے کی جانچ کر رہا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو یورپی دارالحکومتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو لندن، پیرس اور برلن جیسے شہروں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مارک روٹے نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے پروگرام میں کہا کہ نیٹو اس وقت اس دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ اس بات کا مزید ثبوت ہوگا کہ موجودہ امریکی اقدامات انتہائی اہم ہیں، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق ایران اس صلاحیت کے بہت قریب ضرور ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا یہ صلاحیت پہلے ہی مکمل طور پر حاصل کی جا چکی ہے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں