اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال، بدلتی ہوئی پیش رفت اور علاقائی تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا، دونوں فریقین نے صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے اور مزید پیش رفت پر ایک دوسرے کو آگاہ رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ رابطہ مشرق وسطیٰ اور وسیع تر علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اہم ہے جہاں پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط رکھنے پر زور دے رہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مارچ 2026 کے آغاز میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان متعدد ٹیلی فونک گفتگو ہو چکی ہیں، جن میں علاقائی استحکام اور کشیدگی کم کرنے پر بات چیت ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں