نقصانات پورے ہونے تک جنگ نہیں رکے گی، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ نقصانات پورے ہونے تک جنگ نہیں رکے گی۔

ایک بیان میں مشیر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای محسن رضائی نے واضح الفاظ میں کہا کہ تمام پابندیاں ختم ہونے اور آئندہ حملے نہ ہونے کی عالمی گارنٹی لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ آنکھ کے بدلے آنکھ کے بجائے آنکھ کے بدلے سر لیں گے، امریکا کو خطے سے نکلنا ہوگا، امریکا اور اسرائیل میں شدید اختلافات پیدا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں