ایرانی قوم حملہ آوروں کی عبرت ناک سزا چاہتی ہے، سپیکر باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکا کی جانب سے ایران سے بات چیت کی خبروں کو فیک نیوز قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے واضح کیا کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، فیک نیوز کا مقصد اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں قیمتیں کم کرنا اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل پھینسے ہوئے ہیں۔
باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم جارح ممالک کی مکمل اور شرمناک سزا چاہتی ہے، یہ ہدف حاصل کرنے تک تمام اہلکار اپنے لیڈر اور قوم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔