ایران نے فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر 2 میزائل داغے تھے، برطانوی وزیر دفاع کی تصدیق

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے جمعہ کے روز بحر ہند میں برطانیہ اور امریکا کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر 2 میزائل داغے تھے۔

برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمان کو بتایا کہ جمعہ کی صبح سویرے، ڈیاگو گارشیا کی جانب دو ایرانی میزائل داغے گئے تھے جن میں سے ایک اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گر گیا تھا جبکہ دوسرے کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں میزائل ڈیاگو گارشیا کے نزدیک بھی نہیں پہنچ سکے، برطانیہ کو کارروائی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی اور معمول کے مطابق آپریشنز جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں