اسرائیل عرب ممالک پر ایرانی حملے روک رہا ہے، سربراہ سینٹ کام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک پر ایرانی حملے روک رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ اسرائیل عرب ممالک کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور خلیجی اتحادیوں نے تاریخ کا سب سے بڑا فضائی دفاعی حصار قائم کیا، پورے خطے کے ممالک کے اوپر ایک بہت مضبوط دفاعی چھتری موجود ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی حکومت کیخلاف عوام کے نکلنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں