ایران کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال غیریقینی اور غیر واضح ہے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال غیر یقینی اور غیر واضح ہے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا، ملاقات کی خبروں کو حتمی نہ سمجھا جائے جب تک وائٹ ہاؤس باضابطہ اعلان نہ کرے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ سے متعلق ممکنہ مذاکرات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو کم کرنے کی کوشش کی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ دونوں فریق کسی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت کے قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران نے جنگ روکنے کے لیے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں

جنگ سے متعلق بیانات کے درمیان گزرنے والے ایک مصروف دن کے میں ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق تبصروں کے بعد ایسی خبریں سامنے آئیں کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ بات چیت میں انتظامیہ کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور امریکا اور ایران کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں