جرمنی نے ایران جنگ کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا
برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پر فوری حملے کا جواز قابلِ قبول نہیں ہے، یہ جنگ سیاسی طور پر ایک تباہ کن غلطی بھی ہے، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے بآسانی بچا جا سکتا تھا۔
جرمن صدر کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ غیر ضروری جنگ ہے۔