اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں تازہ ترین علاقائی پیشرفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے پائیدار سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امن و استحکام کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔

دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کفایت شعاری اقدامات کی پیشرفت پر اظہار اطمینان

یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کایا کالس سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی اور بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ مشاورت جاری رکھی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں