ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب حملے، رافیل گروسی نے خبردار کر دیا

نیویارک: (دنیا نیوز) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب حالیہ حملوں کے حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں رافیل گروسی نے خبردار کیا کہ اگر اس مرکز کو نقصان پہنچا تو یہ ایران اور اس سے باہر کے بڑے علاقے کو متاثر کرنے والا ایک شدید تابکاری حادثہ پیدا کر سکتا ہے۔

آئی اے ای اے کے مطابق رافیل گروسی نے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور جوہری سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے 7 بنیادی ستونوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے جوہری مراکز کے قریب میزائل حملے اور عسکری کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے علاقے میں انسانی و ماحولیاتی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں