ایرانی شہر بندر عباس میں فضائی حملے، کثیر المنزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں فضائی حملے کے بعد ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہر کے مشرقی حصے میں واقع رہائشی علاقے میں واقع اس عمارت کا صرف ملبہ باقی رہ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمارت کے اطراف میں 2 عمارتوں کو بھی نقصان ہوا ہے لیکن وہ اپنی جگہ قائم ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک لڑاکا طیارے نے اس عمارت کو نشانہ بنایا جبکہ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔