ایران، امریکا امن مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرے۔
چین نے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، چین نے پاکستان کی سہولت کاری کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔