ایران جنگ کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد کے سربراہ میں شدید اختلافات
تہران: (دنیا نیوز) ایران کیخلاف جنگ کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ میں شدید اختلافات سامنے آ گئے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف چھیڑی گئی جنگ میں مسلسل شدت کے باوجود موساد کے سربراہ ایک ہفتے سے اہم میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے۔
اسرائیلی وزیراعظم موساد کے سربراہ پر ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط معلومات دینے کا الزام لگا رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم ایران جنگ کی ذمہ داری موساد کے سربراہ پر ڈال رہے ہیں۔