ایران میں پھنسے ہوئے مزید 16 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایران میں پھنسے ہوئے مزید 16 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ایرانی بندرگاہوں سے واپسی کے لیے مدد درکار تھی، ہم نے ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ساتھ اُن کمپنیوں اور جہازوں سے بھی رابطہ کیا گیا جہاں ہمارے شہری کام کر رہے تھے۔

ایران میں پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانے کی کوششوں سے 16 افراد کی محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی، ہمارے شہری اب پاکستان کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں