آبنائے ہرمز کی بندش کو ایک ماہ مکمل، تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش کو ایک ماہ مکمل ہو گیا، تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
برطانوی خام تیل 114 اور امریکی کروڈ آئل 101 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، بلومبرگ کے مطابق ماہرین نے خام آئل کی قیمتیں 150 ڈالر تک جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق بڑھتی تیل قیمتوں نے دنیا بھر میں معاشی ترقی کے اہداف کو روک دیا، تھائی لینڈ سمیت کئی ایشیائی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت۔
امریکی جریدے کے مطابق ایشیا کے بعد اب تیل کا بحران مغربی ممالک کا رخ کر رہا ہے، آئندہ ہفتوں میں یورپ کو ڈیزل کی شدید قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہوگا۔