ایران نے حزب اللہ، حماس اور عراقی گروہوں کی حمایت پر دولت خرچ کی: مارکو روبیو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی حکومت نے حزب اللہ، حماس اور عراق کے گروہوں کی حمایت پر دولت خرچ کی۔
اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ میں سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات اور بات چیت جاری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ایران پڑوسی ممالک کو بلاوجہ دھمکیاں دے رہا ہے، ایرانی قیادت میں نئے ویژن رکھنے والے افراد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔