نو کنگز مظاہروں میں شدت، جھڑپوں میں 75 افراد گرفتار

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکا میں جاری نو کنگز مظاہروں میں شدت آگئی، امریکی شہر لاس اینجلس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہروں کے دوران کشیدگی بڑھنے پر شہر میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا، ڈاؤن ٹاؤن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں رپورٹ کی گئیں۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق مظاہرین نے پتھر، بوتلیں اور سیمنٹ بلاکس پھینکے،میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر کے قریب حالات کشیدہ ہو گئے۔

پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا، پُرتشدد جھڑپوں کے بعد 75 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں