پرانا عالمی نظام ٹوٹ رہا، دنیا بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے: سرگئی لاوروف
ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ پرانا عالمی نظام ٹوٹ رہا، دنیا بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے۔
ایران جنگ سے متعلق اپنے بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ ایران میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، شہری آبادی پر حملے ناقابل قبول ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نےکہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہے، سفارت کاری کے بجائے دباؤ اور فوجی کارروائی کا استعمال غیر دیانت دارانہ ہے۔
لاوروف نے کہا کہ عالمی قیادت کی کشمکش ” زندگی اور موت“کا معاملہ بن چکی ہے، بین الاقوامی قوانین کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، بغیر جواز دیگر علاقوں پر دعوے خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہیں، روس مغرب سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کیلئے تیار ہے، برکس اتحاد اور شنگائی تعاون کونسل دباؤ کا شکار ہے۔