ایرانی ہلال احمر نے جنگ میں ہونیوالے نقصان کی تفصیل جاری کر دی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی ہلال احمر نے امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیل جاری کر دی۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ سے زائد سویلین یونٹس متاثر ہوئے، حملوں میں 83 ہزار سے زائد رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔

امریکی و اسرائیلی حملوں میں 600 سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل نے 297 صحت کے مراکز پر حملے کیے۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق حملوں میں 46 ایمبولینسز تباہ ہوئیں، ایران پر حملوں میں شہادتوں کی تعداد 2076 ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...